TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3043 · Hadiths Related to Jihad

Sunan An-Nasa'iHadith 3043

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ أَبُو الْعَوَّامِ الْقَطَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْتَدَّتْ الْعَرَبُ قَالَ عُمَرُ يَا أَبَا بَکْرٍ کَيْفَ تُقَاتِلُ الْعَرَبَ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّکَاةَ وَاللَّهِ لَوْ مَنَعُونِي عَنَاقًا مِمَّا کَانُوا يُعْطُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَأْيَ أَبِي بَکْرٍ قَدْ شُرِحَ عَلِمْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ وَهَذَا الْحَدِيثُ خَطَأٌ وَالَّذِي قَبْلَهُ الصَّوَابُ حَدِيثُ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

محمد بن بشار، عمرو بن عاصم، عمران ابوعوام قطان، معمر، زہری، انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی اور عرب کے لوگ دین سے منحرف ہو گئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے اے ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ عرب سے کس طریقہ سے لڑائی کریں گے اور کہنے لگے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھ کو حکم فرمایا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک لڑائی جاری رکھوں جس وقت تک کہ وہ اس بات کی شہادت نہ دیں کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور یہ کہ میں خداوند قدوس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوں پر نماز قائم کریں اور زکوة ادا کریں خداوند قدوس کی قسم اگر ان لوگوں نے مجھ کو ایک بکری کا بچہ بھی دینے سے انکار کر دیا جو کہ یہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو اس پر بھی ان سے لڑائی کروں گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس وقت میں نے دیکھا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے گرامی خداوند قدوس کی جانب سے ہے تو مجھ کو بھی اس بات کا علم ہوگیا کہ یہی حق ہے حضرت امام نسائی نے فرمایا کہ راوی حضرت عمران القطان قوی ٰراوی نہیں ہیں اور یہ حدیث خطاء ہے جب کہ پہلی حدیث شریف صیحح حدیث ہے (جس کا نمبر 3095ہے) اور جس کو حضرت زہری نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “When Abu Bakr mobilized to fight them, ‘Umar said: ‘Abu Bakr, how can you fight the people when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “I have been commanded to fight the people until they say La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah). Whoever says La ilaha illallah, his life and his property are safe from me, except for its right, and his reckoning will be with Allah?” Abu Bakr, may Allab be pleased with him, said: ‘By Allah, I will surely fight those who separate prayer and Zakah, for Zakah is what is due on wealth. By Allah, if they withhold from me a small she- goat that they used to give to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم I will fight them for withholding it.’ (‘Umar said) ‘By Allah, when I realized that Allah, the Most High, had opened the chest of Abu Bakr to fighting them, then I knew that it was the truth.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جہاد کی فرضیت