TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3002 · Hadiths Related to Miqats (Pilgrimage Boundaries)

Sunan An-Nasa'iHadith 3002

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ حِينَ دَفَعُوا عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَغَدَاةَ جَمْعٍ عَلَيْکُمْ بِالسَّکِينَةِ وَهُوَ کَافٌّ نَاقَتَهُ حَتَّی إِذَا دَخَلَ مِنًی فَهَبَطَ حِينَ هَبَطَ مُحَسِّرًا قَالَ عَلَيْکُمْ بِحَصَی الْخَذْفِ الَّذِي يُرْمَی بِهِ الْجَمْرَةُ وَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِيَدِهِ کَمَا يَخْذِفُ الْإِنْسَانُ

عبیداللہ بن سعید، یحیی، ابن جریج، ابوزبیر، ابومعبد، عبداللہ بن عباس، فضل بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عرفہ کی شام اور مزدلفہ کی صبح روانہ ہوتے وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اونٹنی کو روک کر فرمایا تم لوگ سکون اور وقار کے ساتھ چلو پھر جس وقت (مقام) منی میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وادئی محسر میں پہنچے تو اونٹنی سے اتر کر فرمایا جمرات کو مارنے کے بعد کنکریاں جمع کرلو پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتلایا جس طریقہ سے انسان کنکریاں مارتا ہے۔

Comments: (See No. )

Permalink

See the full chapter: ضعفاء کو مزدلفہ کی رات فجر کی نماز منی ٰ پر پہنچ کر پڑھنے کی اجازت