TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 269 · Explanation of Purification

Sunan An-Nasa'iHadith 269

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ قَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ حَتَّی أَغْتَسِلَ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ

حمید بن مسعدة، بشر، ابن مفضل، حمید، بکر، ابورافع، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کے ایک راستہ میں ان سے ملاقات کی اور وہ (یعنی ابوہریرہ) اس وقت حالت جنابت میں تھے تو وہ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر خاموشی سے سرک گئے اور غسل سے فارغ ہوئے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی تلاش فرمائی تو وہ نہ مل سکے۔ جب واپس آئے تو دریافت فرمایا اے ابوہریرہ تم کس جگہ تھے؟ انہوں نے جواب دیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ملاقات فرمائی تھی تو میں اس وقت حالت جنابت میں تھا۔ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک بیٹھ جانا برا لگا جس وقت تک کہ میں غسل سے فارغ نہ ہوجاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن ناپاک نہیں ہوتا۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم met him in one of the streets of Al-Madinah while he was Junub, so he slipped away from him and performed Ghusl. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم noticed he was not there, and when he came he said: ‘Where were you, Abu Hurairah?’ He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, you met us but I was Junub, and I did not want to sit in your presence until I had performed Ghusl.’ He said: ‘Subhan Allah! The believer is not made impure (Najis).” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جنبی شخص کے ساتھ بیٹھ جا نا اور اس کو چھونے وغیرہ سے متعلق فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم