Sunan An-Nasa'i — Hadith 2384
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ بَکْرٍ عَنْ عِيسَی عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ ابْنِ الْحَوْتَکِيَّةِ قَالَ قَالَ أَبِي جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَرْنَبٌ قَدْ شَوَاهَا وَخُبْزٌ فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِنِّي وَجَدْتُهَا تَدْمَی فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ لَا يَضُرُّ کُلُوا وَقَالَ لِلْأَعْرَابِيِّ کُلْ قَالَ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ صَوْمُ مَاذَا قَالَ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ قَالَ إِنْ کُنْتَ صَائِمًا فَعَلَيْکَ بِالْغُرِّ الْبِيضِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ الصَّوَابُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَيُشْبِهُ أَنْ يَکُونَ وَقَعَ مِنْ الْکُتَّابِ ذَرٌّ فَقِيلَ أَبِي
احمد بن عثمان بن حکیم، بکر، عیسی، محمد، حکم، موسیٰ بن طلحہ، ابن حوتکیہ سے روایت ہے کہ میرے والد نے فرمایا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی شخص حاضر ہوا جو کہ ایک خرگوش لیے ہوئے تھا جس کو اس شخص نے بھونا تھا اور اس کے ساتھ روٹی بھی تھی۔ اس نے (وہ کھانا) حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے دیکھا کہ یہ خرگوش خون بہا رہا تھا (یعنی حیض کا خون اس میں سے نکل رہا تھا کیونکہ خرگوش وہ جانور ہے کہ جس کو کہ عورت کی طرح حیض آتا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے تم لوگ یہ خرگوش کھا اور اس گاؤں کے رہنے والے سے فرمایا تم بھی یہ کھا لو۔ اس شخص نے عرض کیا میرا تو روزہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارا کس طرح کا روزہ ہے؟ اس شخص نے عرض کیا مہینہ میں تین روزے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم یہ روزے رکھا کرو تو سفید روشن راتوں میں رکھا کرو۔ یعنی 31ویں 14ویں 51ویں تاریخ کو روزہ رکھا کرو۔ امام نسائی نے فرمایا کہ صحیح ہے کہ ابن حوتکیہ نے حضرت ابوذر سے سنا لیکن ہو سکتا ہے کہ بھول سے بجائے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے ابی لکھا گیا۔
It was narrated that Ibn Al Hawtakiyyah said: “Ubayy said: ‘A Bedouin came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he had a rabbit that he had grilled and some bread. He placed it before the Prophet then he said: “I found it bleeding.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to his Companions: “It doesn’t matter; eat.” And he said to the Bedoujn: “Eat.” He said: “I am fasting.” He said: “What fast is that?” He said: “Fasting three days each month.” He said: “If you want to fast, then you should fast the shining days of Al-BId: The thirteenth, fourteenth and fifteenth.” (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: What is correct is: “From Abu Dharr” and it appears that “Dharr” was omitted from the book so it became: “Ubayy.”