TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2309 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2309

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَمَا صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا کَامِلًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ إِلَّا رَمَضَانَ

قتیبہ، حماد، ایوب، عبداللہ بن شقیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے کے بارے میں تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھا کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے ہی رکھیں گے پھر افطار فرماتے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار ہی فرمائیں گے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے ہیں (رمضان کے علاوہ) کبھی کسی ماہ کے پورے روزے نہیں رکھے۔

It was narrated that Abduah bin Shaqiq said: “I asked ‘Ajshah about the fasting of the eengeof Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم She said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: He is going to (continue to) fast, and he used not to fast until we said: He is not going to. And he did not fast for a whole month from the time he came to Al-Madinah, apart from Rama. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روزہ! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان