TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2232 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2232

أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَالَ انْتَظِرْ الْغَدَائَ يَا أَبَا أُمَيَّةَ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ تَعَالَ ادْنُ مِنِّي حَتَّی أُخْبِرَکَ عَنْ الْمُسَافِرِ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنْهُ الصِّيَامَ وَنِصْفَ الصَّلَاةِ

عبدة بن عبدالرحیم، محمد بن شعیب، اوزاعی، یحیی، ابوسلمہ، عمرو بن امیة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک روز خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم صبح کے کھانے کے واسطے ٹھہر جاؤ۔ میں نے کہا کہ میرا تو روزہ ہے یہ بات سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے پاس آجاؤ میں تم کو مسافر کا حکم بتلاتا ہوں خداوند قدوس نے (مسافر کے لیے) روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے۔

‘Amr bin Umayyah Ad PamrI said: “I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم from a journey and he said: ‘Stay and have a meal to break the fast, Abu Umayyah.’ I said: ‘I am fasting.’ He said: ‘Come close to me and I will tell you about the traveler. Allah, the Mighty and Sublime, has waived fasting and half of the prayer for him.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: مسافر کے واسطے روزہ کے معاف ہونے سے متعلق