TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2132 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2132

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْنَا لَهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ قُلْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَتْ هَکَذَا کَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

ہناد بن سری، ابومعاویہ، اعمش، عمارة، ابوعطیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت مسروق رضی اللہ عنہ دونوں کے دونوں ایک دن عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت مسروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا دو آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں اور دونوں کے دونوں نیک کام میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کرتے۔ لیکن ان دونوں میں سے ایک شخص تو نماز بھی تاخیر سے پڑھتے ہیں اور روزہ بھی تاخیر سے ہی افطار کرتے ہیں اور دوسرا شخص نماز بھی جلدی ادا کرتا ہے اور روزہ بھی جلد افطار کرتا ہے۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا وہ کون شخص ہے جو کہ نماز بھی جلدی ادا کرتا ہے اور روزہ بھی جلدہی افطار کرتا ہے؟ مسروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طریقہ سے عمل فرمایا کرتے تھے۔ اور وہ صحابی ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تھے۔

It was narrated that Abu Atiyyah said: “Masruq and I came to Aishah and we said to her: ‘0 Mother of the Believers, two men from among the Companions of Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم; one of them hastens the Iftars and hastens the prayer, and delays Iftar and delays the prayer.’ She said: ‘Which one of them hastens Iftar and hastens the sprayer?’ We said: ‘Abdullah bin Mas’ud.’ She said: ‘That is what the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to do.” And the other was Abu Musa. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: سیدہ عائشہ صدیقہ کی حدیث میں سلیمان بن مہران کے متعلق راویوں کا اختلاف