TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2087 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2087

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شَبِيبٍ أَبُو عُثْمَانَ وَکَانَ شَيْخًا صَالِحًا بِطَرَسُوسَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ الْجَدَلِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ خَطَبَ النَّاسَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَکُّ فِيهِ فَقَالَ أَلَا إِنِّي جَالَسْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَائَلْتُهُمْ وَإِنَّهُمْ حَدَّثُونِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ وَانْسُکُوا لَهَا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَأَکْمِلُوا ثَلَاثِينَ فَإِنْ شَهِدَ شَاهِدَانِ فَصُومُوا وَأَفْطِرُوا

ابراہیم بن یعقوب، سعید بن شعیب، ابوعثمان، ابوزائدة، حسین بن حارث، عبدالرحمن بن زید بن خطاب رضی اللہ عنہ نے شک والے دن خطبہ پڑھا (یعنی جس روز شبہ تھا کہ یہ پہلی تاریخ ہے یا مزبہ ہوگیا ہے) تو انہوں نے کہا میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام کی صحبت میں گیا اور ان سے دریافت کیا انہوں نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نقل کی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ چاند دیکھ کر روزے رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اس طریقہ سے حج میں عمل کرو اگر آسمان پر ابر ہو تو تم لوگ تیس روزے پورے کرلو البتہ اگر دو آدمی چاند کے دیکھنے کی بشارت دیں جس وقت آسمان ابرآلود ہو تو روزے رکھو یا چھوڑ دو۔

It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Zaid bin Al-Khattab addressed the people on the day concerning which there was doubt (as to whether the month had begun) and said: “I sat with the Companions of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and asked them, and they narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Fast when you see it and stop fasting when you see it, and perform the rites on that basis. If it is obscured, then complete thirty days, and if two witnesses testify then fast and stop fasting.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: رضان کے چاند کے لئے ایک آدمی کی گواہی کافی ہے