Sunan An-Nasa'i — Hadith 2086
أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبْصَرْتُ الْهِلَالَ اللَّيْلَةَ قَالَ أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ يَا بِلَالُ أَذِّنْ فِي النَّاسِ فَلْيَصُومُوا غَدًا
موسی بن عبدالرحمن، حسین، زائدة، سماک، عکرمة، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ ایک دیہاتی شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ میں نے رات میں چاند دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ تم اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی سچا پروردگار نہیں ہے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندہ ہیں اور اس کے بھیجے ہوئے ہیں (یعنی اس کے رسول ہیں)؟ اس نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے بلال لوگوں میں اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھ لیں۔
It was narrated that ibn ‘Abbas said: “A Bedouin came to the Prophet and said: ‘have sighted the crescent tonight.’ He said: ‘Do you bear witness that there is none worthy of worship except Allah, and that Mul is His slave and Messenger?’ He said: ‘Yes.’ He said: ‘Bjlal, announce to the people that they should fast tomorrow.” (Da’if)