TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2062 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 2062

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُرْسِلَ مَلَکُ الْمَوْتِ إِلَی مُوسَی عَلَيْهِ السَّلَام فَلَمَّا جَائَهُ صَکَّهُ فَفَقَأَ عَيْنَهُ فَرَجَعَ إِلَی رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَی عَبْدٍ لَا يُرِيدُ الْمَوْتَ فَرَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَی مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِکُلِّ مَا غَطَّتْ يَدُهُ بِکُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ قَالَ أَيْ رَبِّ ثُمَّ مَهْ قَالَ الْمَوْتُ قَالَ فَالْآنَ فَسَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنْ الْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ کُنْتُ ثَمَّ لَأَرَيْتُکُمْ قَبْرَهُ إِلَی جَانِبِ الطَّرِيقِ تَحْتَ الْکَثِيبِ الْأَحْمَرِ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ابن طاؤس، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ موت کا فرشتہ (عزرائیل) موسیٰ علیہ السلام کے پاس بھیجے گئے جس وقت وہ ان کے پاس پہنچا تو موسیٰ علیہ السلام نے ان کے ایک طمانچہ رسید کیا جس سے موت کے فرشتہ کی آنکھ پھوٹ گئی اور وہ پروردگار کے پاس گئے اور عرض کیا اے میرے پروردگار! تو نے مجھ کو ایک ایسے بندے کے پاس بھیجا جو کہ مرنا نہیں چاہتا تھا۔ خداوند قدوس نے فرشتہ کی آنکھ درست فرما دی اور فرمایا پھر تم اس بندے کے پاس دوبارہ جاؤ اور کہو کہ اپنا ہاتھ ایک بیل کی پشت پر رکھے کہ جس قدر بال اس کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے اتنے سال اس کی عمر ہوگی چنانچہ موت کا فرشتہ حاضر ہوا اور اس نے اس طرح سے کہا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ پھر تو مجھ کو موت آنا اور مجھے مر جانا بہتر ہے اور دعا فرمائی اے اللہ! مجھ کو پاک زمین (بیت المقدس) سے نزدیک کر دے پتھر کی مار کے برابر۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میں اس جگہ ہوتا تو تم کو ان کی قبر کی نشاندھی (راہبری) کرتا جو کہ لال رنگ کے ٹیلے کے نیچے ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: ایک دوسری قسم کی تعزیت سے متعلق فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم