Sunan An-Nasa'i — Hadith 152
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً وَکَانَتْ ابْنَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتِي فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَقُلْتُ لِرَجُلٍ جَالِسٍ إِلَی جَنْبِي سَلْهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ فِيهِ الْوُضُوئُ
ہناد بن سری، ابوبکر بن عیاش، ابوحصین، ابوعبدالرحمن سے روایت ہے کہ حضرت علی نے فرمایا کہ مجھ کو مذی بہت زیادہ آتی تھی جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی فاطمہ میرے نکاح میں تھیں تو مجھ کو (اس وجہ سے) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے شرم و حیا محسوس ہوئی میں نے ایک شخص سے کہا کہ جو میرے نزدیک بیٹھا ہوا تھا کہ تم ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حکم شرع اس سلسلے میں دریافت کرلو چنانچہ اس شخص نے حکم شرع دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مذی میں وضو ہے یعنی جب مذی خارج ہونے لگے تو (اگرچہ) غسل اس کے نکلنے سے لازم نہیں ہوتا صرف وضو کرنا کافی ہے۔
Ali said: “I was a man who had a lot of prostatic discharge, and the daughter of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was married to me, so I felt shy to ask him (about that). I said to a man who was sitting beside me: ‘Ask him,’ so he asked him and he said: ‘Perform Wudu’ for that.” (Sahih)