Sunan Abu Dawood — Hadith 999
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی فِي کُسُوفِ الشَّمْسِ فَقَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ سَجَدَ وَالْأُخْرَی مِثْلُهَا
مسدد، یحیی، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گہن ہونے میں نماز پڑھی تو قرات کی پھر رکوع کیا (رکوع کے بعد) پھر قرات کی پھر رکوع کیا پھر (رکوع کے بعد) قرات کی پھر رکوع کیا پھر (رکوع کے بعد) قرات اور رکوع کیا اس کے بعد سجدہ کیا اور دوسری رکعت میں بھی پہلی رکعت کی طرح کیا۔ (یعنی ہر رکعت میں چار مرتبہ رکوع کیا اور چار مرتبہ قرات )
-