Sunan Abu Dawood — Hadith 973
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَی قَرِيبٌ قَالَا حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عَائِشَةَ جَلِيسٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ سَأَلَ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکَبِّرُ فِي الْأَضْحَی وَالْفِطْرِ فَقَالَ أَبُو مُوسَی کَانَ يُکَبِّرُ أَرْبَعًا تَکْبِيرَهُ عَلَی الْجَنَائِزِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ صَدَقَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی کَذَلِکَ کُنْتُ أُکَبِّرُ فِي الْبَصْرَةِ حَيْثُ کُنْتُ عَلَيْهِمْ و قَالَ أَبُو عَائِشَةَ وَأَنَا حَاضِرٌ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ
محمد بن علاء، ابن ابی زیاد، زید ابن حباب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ایک دوست، ابوعائشہ سے روایت ہے کہ سعید بن العاص نے ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن سیمان سے پوچھا کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح تکبیر کہتے تھے؟ ابوموسیٰ نے کہا کہ (ہر رکعت میں) چار تکبیریں کہتے تھے، نماز جنازہ کی مانند۔ ابوحذیفہ نے کہا ابوموسیٰ نے صحیح کہا ابوموسیٰ نے مزید کہا جب میں بصرہ والوں پر حاکم بنایا گیا تو میں وہاں بھی اتنی ہی تکبیریں کہتا تھا ابوعائشہ نے کہا کہ (اس سوال و جواب کے موقع پر) سعید بن العاص کے ساتھ موجود تھا۔
-