TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 91 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 91

Narrated by Abdullah ibn Zayd

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَسَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ جَائَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَائً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ

حسن بن علی، ابوولید، سہل بن حماد، عبدالعزیز بن عبداللہ بن ابوسلمہ، عمرو بن یحیی، حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کے لیے پیتل کے ایک برتن میں پانی نکالا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو فرمایا۔ فائدہ۔ پیتل کا رنگ چونکہ سنہرا ہوتا ہے جو سونے کے رنگ کے مشابہ ہے اسی بنا پر اشتباہ ہو سکتا تھا کہ جس طرح سونے کے برتن کا استعمال ممنوع ہے اسی طرح پیتل کے برتن کا ہوگا اس خیال کی تردید مقصود ہے۔

Narrated Abdullah ibn Zayd: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) came upon us. We brought water for him in a brass vessel and he performed ablution.

Permalink

See the full chapter: کانسی یا پیتل کے برتن سے وضو کرنے کا بیان