Sunan Abu Dawood — Hadith 903
Narrated by Ka'b ibn Malik
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ قَائِدَ أَبِيهِ بَعْدَ مَا ذَهَبَ بَصَرُهُ عَنْ أَبِيهِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ کَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ تَرَحَّمَ لِأَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ فَقُلْتُ لَهُ إِذَا سَمِعْتَ النِّدَائَ تَرَحَّمْتَ لِأَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ جَمَّعَ بِنَا فِي هَزْمِ النَّبِيتِ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي نَقِيعٍ يُقَالُ لَهُ نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ قُلْتُ کَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ أَرْبَعُونَ
قتیبہ بن سعید، ابن ادریس، محمد بن اسحاق ، محمد بن ابی امامہ بن سہل، حضرت عبدالرحمن بن کعب بن مالک سے روایت ہے کہ ان کے والد جمعہ کے دن اذان سنتے تو اسعد بن زرارہ کے لیے دعا کرتے میں نے عرض کیا ابا جان آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ فرمایا وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے ہمیں جمعہ پڑھایا ھزم البیت میں نقیع میں جس کو نقیع الحضمات کہا جاتا تھا اور ہزم البیت بنی بیاضہ کی زمینوں میں سے ہے میں نے پوچھا اس دن آپ کل کتنے لوگ تھے؟ فرمایا چالیس۔
Narrated Ka'b ibn Malik: AbdurRahman ibn Ka'b ibn Malik said: When Ka'b ibn Malik heard the call to prayer on Friday, he prayed for As'ad ibn Zurarah. I asked him: What is the matter that when you hear the call to prayer, you pray for As'ad ibn Zurarah? He replied: This is because he held the Friday prayer for the first time for us at Hazm an-Nabit of Harrah belonging to Banu Bayadah in Naqi', called Naqi' al-Khadumat.