Sunan Abu Dawood — Hadith 857
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ فَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ فَقِيلَ لَهُ نَقَصْتَ الصَّلَاةَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
ابن معاذ، شعبہ، سعد، سلمہ بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی اور دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کم کر دی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخر کی دو رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دو سجدے کئے۔
-