Sunan Abu Dawood — Hadith 547
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ نَزَلَتْ عَلَی صَفِيَّةَ أُمِّ طَلْحَةَ الطَّلَحَاتِ فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَهَا فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ وَفِي حُجْرَتِي جَارِيَةٌ فَأَلْقَی لِي حَقْوَهُ وَقَالَ لِي شُقِّيهِ بِشُقَّتَيْنِ فَأَعْطِي هَذِهِ نِصْفًا وَالْفَتَاةَ الَّتِي عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ نِصْفًا فَإِنِّي لَا أَرَاهَا إِلَّا قَدْ حَاضَتْ أَوْ لَا أُرَاهُمَا إِلَّا قَدْ حَاضَتَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ
محمد بن عبید، حماد بن زید، ایوب، محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صفیہ ام طلحہ طلحات کے پاس گئیں ان کی لڑکیوں کو دیکھا تو کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے حجرہ میں تشریف لائے۔ میرے پاس ایک لڑکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لنگی مجھے دی اور کہا اسے پھاڑ کر دو ٹکڑے کر کے اس لڑکی کو دیدو اور ایک اس کو جو ام سلمہ کے پاس ہے کیونکہ میں اسکو (یا یہ فرمایا کہ ان دونوں کو) بالغ سمجھتا ہوں ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس کو ہشام نے بھی محمد بن سیرین سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
-