Sunan Abu Dawood — Hadith 545
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ لَيْسَ عَلَيْهَا إِزَارٌ قَالَ إِذَا کَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُهُورَ قَدَمَيْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَبَکْرُ بْنُ مُضَرَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَابْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ لَمْ يَذْکُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَرُوا بِهِ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
مجاہد بن موسی، عثمان بن عمر، عبدالرحمن بن عبداللہ ابن دینار، محمد بن زید نے اس حدیث کو حضرت ام سلمہ سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا عورت صرف ایک کرتہ اور ایک دوپٹہ میں بغیر ازار کے نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں۔ جب کہ کرتہ پورا ہو اور اس کو پاؤں تک چھپالے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو مالک بن انس، بکر بن مضر، حفص بن غیاث، اسماعیل بن جعفر، ابن ابی ذئب اور ابن اسحاق نے محمد بن زید سے، عن امہ ام سلمہ، روایت کیا ہے کسی نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذکر نہیں کیا بلکہ سب نے حضرت ام سلمہ پر موقوف کیا ہے
-