TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 476 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 476

Narrated by A person from the Ansar

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ عَبَّادٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ حَضَرَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ الْمَوْتُ فَقَالَ إِنِّي مُحَدِّثُکُمْ حَدِيثًا مَا أُحَدِّثُکُمُوهُ إِلَّا احْتِسَابًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ لَمْ يَرْفَعْ قَدَمَهُ الْيُمْنَی إِلَّا کَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ حَسَنَةً وَلَمْ يَضَعْ قَدَمَهُ الْيُسْرَی إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ سَيِّئَةً فَلْيُقَرِّبْ أَحَدُکُمْ أَوْ لِيُبَعِّدْ فَإِنْ أَتَی الْمَسْجِدَ فَصَلَّی فِي جَمَاعَةٍ غُفِرَ لَهُ فَإِنْ أَتَی الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا بَعْضًا وَبَقِيَ بَعْضٌ صَلَّی مَا أَدْرَکَ وَأَتَمَّ مَا بَقِيَ کَانَ کَذَلِکَ فَإِنْ أَتَی الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَأَتَمَّ الصَّلَاةَ کَانَ کَذَلِکَ

محمد بن معاذ بن عباد، ابوعوانہ، یعلی بن عطاء، معبد بن ہرمز، حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص جب مرنے لگا تو اس نے کہا کہ میں محض ثواب کی خاطر تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز کے لیے نکلتا ہے تو داہنا قدم اٹھاتے ہی اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور بایاں قدم رکھتے ہی اس کا ایک گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ پس جو چاہے (مسجد سے) قریب رہے یا دور رہے۔ پس اگر وہ مسجد میں آکر نماز پڑھتا ہے تو اس کے (صغیرہ گنا ہ) معاف کر دئیے جاتے ہیں اور اگر وہ مسجد میں ایسے وقت میں آتا ہے جبکہ لوگ نماز کا کچھ حصہ پڑھ چکے تھے اور کچھ باقی رہ گئی تھی اور جتنی نماز ملتی ہے وہ ان کے ساتھ پڑھ لیتا ہے اور جو باقی رہ جاتی ہے وہ بعد میں پوری کر لیتا ہے تب بھی اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور اگر وہ مسجد میں ایسے وقت میں آیا جب نماز ختم ہو چکی تھی اور پھر (مسجد میں آکر) اس نے نماز پڑھی تب بھی اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔

Narrated A person from the Ansar: Sa'id ibn al-Musayyab said: An Ansari was breathing his last. He said: I narrate to you a tradition, and I narrate it with the intention of getting a reward from Allah. I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If any one of you performs ablution and performs it very well, and goes out for prayer, he does not take his right step but Allah records a good work (or blessing) for him, and he does not take his left step but Allah remits one sin from him. Any one of you may reside near the mosque or far from it; if he comes to the mosque and prays in congregation, he will be forgiven (by Allah). If he comes to the mosque while the people had prayed in part, and the prayer remained in part, and he prays in congregation the part he joined, and completed the part he had missed, he will enjoy similarly (i.e. he will be forgiven). If he comes to the mosque when the people had finished prayer, he will enjoy the same.

Permalink

See the full chapter: نماز کے لیے وقار و سکون کے ساتھ جانا چاہیے