TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4564 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4564

Narrated by AbuDharr

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ وَهَذَا لَفْظُهُ وَهُوَ أَتَمُّ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُقَيْلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُصْبِحُ عَلَی کُلِّ سُلَامَی مِنْ ابْنِ آدَمَ صَدَقَةٌ تَسْلِيمُهُ عَلَی مَنْ لَقِيَ صَدَقَةٌ وَأَمْرُهُ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ وَنَهْيُهُ عَنْ الْمُنْکَرِ صَدَقَةٌ وَإِمَاطَتُهُ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ وَبُضْعَتُهُ أَهْلَهُ صَدَقَةٌ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِي شَهْوَةً وَتَکُونُ لَهُ صَدَقَةٌ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ وَضَعَهَا فِي غَيْرِ حَقِّهَا أَکَانَ يَأْثَمُ قَالَ وَيُجْزِئُ مِنْ ذَلِکَ کُلِّهِ رَکْعَتَانِ مِنْ الضُّحَی قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ حَمَّادٌ الْأَمْرَ وَالنَّهْيَ

مسدد، حماد بن زید، احمد بن منیع، عباد بن عباد، واصل، یحیی بن عقیل، یحیی بن یعمر حضرت ابوذر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ابن آدم کے جسم کے ہرجوڑ پر صبح ایک صدقہ واجب ہوتا ہے پس ہر ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے اسے نیکی کی تلقین کرنا صدقہ ہے اسے برائی سے روکنا صدقہ ہے راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا صدقہ ہے اپنی بیوی سے جماع کرنا صدقہ ہے صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ وہ تو اپنی شہوت پوری کرتا ہے اور یہ شہوت کی تکمیل اس کے لیے صدقہ ہوگی؟ آپ نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر وہ یہ شہوت غلط مقام میں پوری کرتا تو گناہ گار ہوتا؟ اور فرمایا کہ ان سب صدقات کو چاشت کی دو رکعات کافی ہیں۔

Narrated AbuDharr: The Prophet (peace_be_upon_him) said: In the morning alms are due from every bone in man's fingers and toes. Salutation to everyone he meets is alms; enjoining good is alms; forbidding what is disreputable is alms; removing what is harmful from the road is alms; having sexual intercourse with his wife is alms. The people asked: He fulfils his desire, Apostle of Allah; is it alms? He replied: Tell me if he fulfilled his desire where he had no right, would he commit a sin ? He then said: Two rak'ahs which one prays in the forenoon serve instead of all that.

Permalink

See the full chapter: راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا چاہیے