TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4490 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4490

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ غَلِيظٌ وَعَلَی غُلَامِهِ مِثْلُهُ قَالَ فَقَالَ الْقَوْمُ يَا أَبَا ذَرٍّ لَوْ کُنْتَ أَخَذْتَ الَّذِي عَلَی غُلَامِکَ فَجَعَلْتَهُ مَعَ هَذَا فَکَانَتْ حُلَّةً وَکَسَوْتَ غُلَامَکَ ثَوْبًا غَيْرَهُ قَالَ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ إِنِّي کُنْتُ سَابَبْتُ رَجُلًا وَکَانَتْ أُمُّهُ أَعْجَمِيَّةً فَعَيَّرْتُهُ بِأُمِّهِ فَشَکَانِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّکَ امْرُؤٌ فِيکَ جَاهِلِيَّةٌ قَالَ إِنَّهُمْ إِخْوَانُکُمْ فَضَّلَکُمْ اللَّهُ عَلَيْهِمْ فَمَنْ لَمْ يُلَائِمْکُمْ فَبِيعُوهُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللَّهِ

عثمان بن ابوشیبہ، جریر، اعمش معرور بن سوید سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ربذہ کے مقام پر دیکھا کہ وہ فرماتے کہ میں نے ان کے اوپڑ ایک موٹی چادر پڑی تھی اور ان کے غلام پر بھی لوگوں نے کہا کہ اے ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاش آپ وہ چادر بھی لے لیتے جو آپ کے غلام پر ہے اور اس سے چادر سے ملا کر اپنا ایک جوڑا بنالیتے اور غلام کو دوسرے کپڑے پہنا دیتے؟ راوی کہتے ہیں کہ کہ ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے ایک آدمی کو برا بھلا کہا اور اس کی ماں عجمی تھی تو میں نے اسے اس کی ماں سے عیب لگایا۔ اس نے میری شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کردی آپ نے فرمایا کہ اے ابوذر تو ایک ایسا آدمی ہے کہ جس کے اندر جاہلیت کی خوبی باقی ہے آپ نے فرمایا کہ بیشک یہ تمہارے بھائی ہیں اللہ نے تمہیں ان پر فضیلت دی ہے پس جس کو اپنے غلام سے مناسبت نہ ہو اسے فروخت کردو اللہ کی مخلوق کو عذاب مت دو۔

-

Permalink

See the full chapter: غلام وباندی کے حقوق کا بیان