TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4478 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4478

Narrated by AbutTufayl

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَی بْنِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعِرَّانَةِ قَالَ أَبُو الطُّفَيْلِ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عَظْمَ الْجَزُورِ إِذْ أَقْبَلَتْ امْرَأَةٌ حَتَّی دَنَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَسَطَ لَهَا رِدَائَهُ فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ فَقُلْتُ مَنْ هِيَ فَقَالُوا هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ

ابن مثنی، ابوعاصم، جعفر بن یحیی بن عمارہ بن ثوبان، حضرت ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جعرانہ کے مقام پر دیکھا کہ گوشت تقسیم فرما رہے ہیں ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ اس وقت میں لڑکا تھا اور اونٹ کی ہڈی اٹھایا کرتا تھا۔ اس دوران ایک عورت سامنے آئی یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوگئی آپ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھائی وہ اس پر بیٹھ گئی میں نے کہا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ آپ کی رضاعی ماں ہیں۔

Narrated AbutTufayl: I saw the Prophet (peace_be_upon_him) distributing flesh at Ji'irranah, and I was a boy in those days bearing the bone of the camel, and when a woman who came forward approach the Prophet (peace_be_upon_him), he spread out his cloak for her, and she sat on it. I asked: Who is she? The people said: She is his foster-mother.

Permalink

See the full chapter: ذمی (کافر) کو کیسے خط لکھا جائے