Sunan Abu Dawood — Hadith 4461
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ کَعَمَلِهِمْ قَالَ أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ فَإِنَّکَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ قَالَ فَأَعَادَهَا أَبُو ذَرٍّ فَأَعَادَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
موسی بن اسماعیل، سلیمان، حمید بن ہلال، حضرت عبداللہ بن صامت سے روایت ہے کہ حضرت ابوذرغفاری نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان کے اعمال کرنے کی قدرت نہیں رکھتا تو اس کا کیا حکم ہے؟ نبی نے فرمایا کہ اے ابوذر آخرت میں اس کے ساتھ ہوگا جس سے تو محبت کرتا ہے۔ ابوذر نے دوبارہ یہی بات کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی بات دہرائی۔
-