Sunan Abu Dawood — Hadith 4443
Narrated by Aisha, Ummul Mu'minin
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ حُمَيْدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ رُئِيَ أَوْ کَلِمَةً غَيْرَهَا فِيکُمْ الْمُغَرِّبُونَ قُلْتُ وَمَا الْمُغَرِّبُونَ قَالَ الَّذِينَ يَشْتَرِکُ فِيهِمْ الْجِنّ
محمد بن مثنی، ابراہیم بن وزیرداؤد بن عبدالرحمٰن عطار، ابن جریح، ام حمید، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم مغربین دیکھے گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا مغربین کیا ہیں فرمایا کہ وہ لوگ جن کے ساتھ جنات شریک ہیں۔ (مراد ان سے وہ بچے جن کے والدین نے جماع کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کیا یعنی مسنون دعائیں نہیں پڑھیں)۔ یہاں تک کہ شیطان ان کے اس عمل میں شریک ہوگیا اس بارے میں بہت سے اقول ہیں۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said to me: Have the mugharribun been seen (or some other word) among you? I asked: What do the mugharribun mean? He replied: They are those in whom is a strain of the jinn.