Sunan Abu Dawood — Hadith 4434
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ مُسْتَجْمِعًا ضَاحِکًا حَتَّی أَرَی مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا کَانَ يَتَبَسَّمُ وَکَانَ إِذَا رَأَی غَيْمًا أَوْ رِيحًا عُرِفَ ذَلِکَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْغَيْمَ فَرِحُوا رَجَائَ أَنْ يَکُونَ فِيهِ الْمَطَرُ وَأَرَاکَ إِذَا رَأَيْتَهُ عُرِفَتْ فِي وَجْهِکَ الْکَرَاهِيَةُ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَا يُؤَمِّنُنِي أَنْ يَکُونَ فِيهِ عَذَابٌ قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّيحِ وَقَدْ رَأَی قَوْمٌ الْعَذَابَ فَقَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمر، ابانضر، سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے کبھی رسول اللہ کو خوب کھل کھلا کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کا کوّا (منہ میں گوشت کا لٹکا ہوا ٹکڑا) نظر آیا ہو آپ تو بس تبسم فرمایا کرتے تھے اور آپ جب ابر یا ہوا چلتی دیکھتے تو اس کا اثر آپ کے چہرہ مبارک پر معلوم ہونے لگتا تھا میں نے ایک بار عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگ ابر و بادل کو دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں کہ اس امید پر کہ اس میں بارش ہوگی اور میں آپ کو دیکھتی ہوں کہ جب آپ ابر وغیرہ دیکھتے ہیں تو آپ کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں اس میں عذاب نہ ہو ایک قوم کو ہوا کے عذاب سے ہلاک کیا گیا تھا قوم نے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگی کہ یہ تو ابر ہے برسنے والا ہے۔
-