TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4390 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4390

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَامَ قَالَ اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَحْيَا وَأَمُوتُ وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

ابوبکر بن ابوشیبہ، وکیع، سفیان، عبدالملک بن عمیر، ربعی، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یمان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سوتے تو فرمایا کرتے اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَحْيَا وَأَمُوتُ۔ اے اللہ میں آپ کے نام کے ساتھ زندہ ہوتا ہوں اور آپ کے نام کے ساتھ مرتا ہوں۔ (نیند بھی ایک عارضی موت ہے اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے تمام تعریف اللہ کی ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: سونے کی دعا کا بیان