Sunan Abu Dawood — Hadith 4370
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عَذَّبَهُ اللَّهُ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّی يَنْفُخَ فِيهَا وَلَيْسَ بِنَافِخٍ وَمَنْ تَحَلَّمَ کُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً وَمَنْ اسْتَمَعَ إِلَی حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ بِهِ مِنْهُ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُکُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
مسدد، سلیمان بن داؤد، حماد، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں کوئی تصویر (جاندار کی) بنائی اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے عذاب دیں گے اسی تصویر سے جب تک کہ وہ اس میں روح نہ پھونک دے اور وہ روح پھونک نہیں سکے گا اور جس نے جھوٹے خواب لوگوں کو سنائے اسے پابند کیا جائے گا کہ جو کے دانہ میں گرہ لگائے اور وہ لگانے پر قادر نہیں لہذا عذاب میں مبتلا رہے گا اور جس نے کسی جماعت کی باتیں کان لگا کر سنیں اور وہ اس سے بھاگ رہے ہوں گے اس کے دونوں کانوں میں روز قیامت پگھلا ہوا سیسہ بہایا جائے گا۔
-