Sunan Abu Dawood — Hadith 4138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام إِذَا حَدَّثْتُکُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا فَلَأَنْ أَخِرَّ مِنْ السَّمَائِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَکْذِبَ عَلَيْهِ وَإِذَا حَدَّثْتُکُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَکُمْ فَإِنَّمَا الْحَرْبُ خَدْعَةٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَأْتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ حُدَثَائُ الْأَسْنَانِ سُفَهَائُ الْأَحْلَامِ يَقُولُونَ مِنْ قَوْلِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ يَمْرُقُونَ مِنْ الْإِسْلَامِ کَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنْ الرَّمِيَّةِ لَا يُجَاوِزُ إِيمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ فَإِنَّ قَتْلَهُمْ أَجْرٌ لِمَنْ قَتَلَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، خیثمہ، حضرت سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب میں تمہیں کوئی حدیث بیان کروں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے تو مجھے آسمان سے گر جانا آسان ہے بہ نسبت (آپ سے حدیث بیان کرنے میں) جھوٹ بولنے سے اور جب میں تم سے آپس میں گفتگو کروں تو پھر جان لو کہ جنگ تو ہوشیاری اور فریب کا نام ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کہ اخیر زمانہ میں ایک قوم آئے گی کمسن وکم عمر لوگ ہوں گے اور بے وقوف وکم عقل ہوں گے اور ایسی گفتگو کریں گے جو تمام مخلوقات سے بہتر ہو گی، وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا پس جہاں بھی تم انہیں پاؤ انہیں قتل کردو اس لیے کہ انہیں قتل کرنے والوں کے لیے روز قیامت اجر ہوگا۔
-