TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4086 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 4086

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْکِ قَالَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ قَالَ کُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ

مسدد، حماد بن زید، یزیدرشک، مطرف، حضرت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حصین سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا معلوم ہوچکا ہے کہ اہل جنت اور اہل دوزخ کون ہیں؟ فرمایا کہ ہاں۔ تو کہنے والے نے کہا پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں؟ فرمایا کہ ہر ایک کو انہی اعمال کی توفیق دی جاتی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا۔ (اگر جنت کے لیے پیدا کیا گیا تو جنت والے اعمال کی توفیق ملتی ہے اور اگر دوزخ کے لیے پیدا کیا گیا تو دوزخ والے اعمال کی توفیق ملتی ہے)

-

Permalink

See the full chapter: تقدیر کا بیان