TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4033 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 4033

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيِّ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ أَبِي خَالِدٍ مَوْلَی آلِ جَعْدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَرَانِي بَابَ الْجَنَّةِ الَّذِي تَدْخُلُ مِنْهُ أُمَّتِي فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَدِدْتُ أَنِّي کُنْتُ مَعَکَ حَتَّی أَنْظُرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّکَ يَا أَبَا بَکْرٍ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي

ہناد بن سری، عبدالرحمن بن محمد محاربی، عبدالسلام بن حرب، ابوخالد دنی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھلایا جس سے میری امت جنت میں جائے گی یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تاکہ میں بھی اس دروازہ کو دیکھ لیتا۔ آپ نے فرمایا کہ اے ابوبکر جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم میری امت میں سے پہلے شخص ہوگے جو اس دروازہ سے جنت میں داخل ہوگا۔

-

Permalink

See the full chapter: خلفاء کا بیان