Sunan Abu Dawood — Hadith 403
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَوْدُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دَخَلَ هَذَا الْمَسْجِدَ فَبَزَقَ فِيهِ أَوْ تَنَخَّمَ فَلْيَحْفِرْ فَلْيَدْفِنْهُ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيَبْزُقْ فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ لِيَخْرُجْ بِهِ
قعنبی، ابومودود، عبدالرحمن بن ابی حدرد، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص مسجد میں جائے اور اس میں تھوکے یا حلق سے بلغم نکال کر ڈالے تو اس کو چاہیے کہ مٹی کھود کر اس کو دبا دے اگر ایسا نہ کرے تو پھر اپنے کپڑے میں تھوکے۔ پھر اس کو لے کر (مسجد سے) نکلے۔
-