Sunan Abu Dawood — Hadith 3986
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ سُمَيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهُ اعْتَلَّ بَعِيرٌ لِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَعِنْدَ زَيْنَبَ فَضْلُ ظَهْرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْنَبَ أَعْطِيهَا بَعِيرًا فَقَالَتْ أَنَا أُعْطِي تِلْکَ الْيَهُودِيَّةَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَجَرَهَا ذَا الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمَ وَبَعْضَ صَفَرٍ
موسی بن اسماعیل حماد، ثابت بنانی، سمیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صفیہ بنت حیی کا اونٹ بیمار ہوگیا اور حضرت زینب کے پاس ایک سواری زائد از ضرورت تھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب سے فرمایا کہ وہ اونٹ صفیہ کو دے دو انہوں نے کہا کہ میں اس یہودیہ کو دیدوں یہ سن کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غضبناک ہو گئے اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین ماہ تک ذوالحجہ، محرم اور صفر تک چھوڑے رکھا۔
-