TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3984 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 3984

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ وَذَکَرَ ابْنُ السَّرْحِ قِصَّةَ تَخَلُّفِهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ قَالَ وَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمِينَ عَنْ کَلَامِنَا أَيُّهَا الثَّلَاثَةَ حَتَّی إِذَا طَالَ عَلَيَّ تَسَوَّرْتُ جِدَارَ حَائِطِ أَبِي قَتَادَةَ وَهُوَ ابْنُ عَمِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَوَاللَّهِ مَا رَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ ثُمَّ سَاقَ خَبَرَ تَنْزِيلِ تَوْبَتِهِ

ابن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن بن حضرت عبداللہ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہی حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کے نابینا ہونے کے بعد لے کر چلا کرتے تھے ان کے تمام بیٹوں میں سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک سے غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیچھے رہ جانے کا قصہ سنا کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو ہم تین افراد سے بات چیت سے منع فرمایا یہاں تک کہ یہ دن مجھ پر بہت طویل ہوگئے میں ایک روز اپنے چچا زاد بھائی ابوقتادہ کے باغ کی دیوار پر چڑھا اور ان کو سلام کیا سوخدا کی قسم انہوں نے مجھے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آگے راوی نے ان کی توبہ کے نزول کا ساراقصہ بیان کیا۔

-

Permalink

See the full chapter: خواہشات نفسانیہ والوں سے اجتناب اور بغض کا بیان