TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 394 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 394

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ قَالَ لَقِيتُ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ فَقُلْتُ لَهُ بَلَغَنِي أَنَّکَ حَدَّثْتَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْکَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ قَالَ أَقَطْ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ قَالَ الشَّيْطَانُ حُفِظَ مِنِّي سَائِرَ الْيَوْمِ

اسمعیل بن بشر، بن منصور، عبدالرحمن بن مہدی، عبداللہ بن مبارک، حیوة بن شریح سے روایت ہے کہ میں عقبہ بن مسلم سے ملا میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے آپ سے کسی نے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں تشریف لے جاتے تو فرماتے تھے کہ مردود شیطان سے میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں جو بزرگ و برتر ہے اس کی ذات کتیم ہے اور اس کی قدرت قدیم ہے عقبہ نے کہا بس اتنا ہی میں نے کہا ہاں عقبہ نے کہا جب کوئی یہ کلمات کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ اب یہ میرے شر سے تمام دن کے لئے محفوظ ہو گیا۔

-

Permalink

See the full chapter: مسجد میں داخل ہوتے وقت کی دعا