TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3882 · Explanation of Punishments

Sunan Abu DawoodHadith 3882

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ فَقَالَ اضْرِبُوهُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ وَالضَّارِبُ بِنَعْلِهِ وَالضَّارِبُ بِثَوْبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ أَخْزَاکَ اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُولُوا هَکَذَا لَا تُعِينُوا عَلَيْهِ الشَّيْطَانَ

قتیبہ بن سعید ابوضمرہ، یزید بن ہاد، ، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی ہوئی تھی آپ نے فرمایا کہ اسے مارو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پس ہم میں سے کچھ لوگ تو اپنے ہاتھ سے مار رہے تھے اور کچھ اپنے جوتوں سے مار رہے تھے جب فارغ ہوئے تو بعض لوگوں نے کہا کہ اللہ تجھے رسوا کرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح مت کہو شیطان کو اس پر مدد نہ دو (کیونکہ شیطان مسلمان کی رسوائی سے خوش ہوتا ہے)۔

-

Permalink

See the full chapter: شراب پینے کی حد کا بیان