TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3845 · Explanation of Punishments

Sunan Abu DawoodHadith 3845

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ زَکَرِيَّا وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَمَّا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِکٍ خَرَجْنَا بِهِ إِلَی الْبَقِيعِ فَوَاللَّهِ مَا أَوْثَقْنَاهُ وَلَا حَفَرْنَا لَهُ وَلَکِنَّهُ قَامَ لَنَا قَالَ أَبُو کَامِلٍ قَالَ فَرَمَيْنَاهُ بِالْعِظَامِ وَالْمَدَرِ وَالْخَزَفِ فَاشْتَدَّ وَاشْتَدَدْنَا خَلْفَهُ حَتَّی أَتَی عَرْضَ الْحَرَّةِ فَانْتَصَبَ لَنَا فَرَمَيْنَاهُ بِجَلَامِيدِ الْحَرَّةِ حَتَّی سَکَتَ قَالَ فَمَا اسْتَغْفَرَ لَهُ وَلَا سَبَّهُ

ابوکامل، یزید بن زریع، احمد بن منیع، یحیی بن زکریا، دواؤد، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک کو سنگسار کرنے کا حکم دیا تو ہم انہیں لے کر بقیع کی طرف چلے پس خدا کی قسم نہ ہی ہم نے اسے باندھا اور نہ ہی اس کے لیے کوئی گڑھا کھودا لیکن وہ ہمارے سامنے کھڑے ہوگئے ابوکامل اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ پھر ہم نے ان کو ہڈیوں سے مارا اور ڈھیلے مارے اور ٹھیکریاں ماریں وہ بھاگ کھڑے ہوئے تو ہم بھی اس کے پیچھے بھاگے یہاں تک کہ وہ حرہ کے چوڑے حصہ میں آگئے اور کھڑے ہوگئے تو ہم نے انہیں حرہ کے سخت اور سیاہ پتھروں سے مارا یہاں تک کہ وہ خاموش ہوگئے (مر گئے) راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ ان کے لیے مغفرت کی اور نہ ہی انہیں برابھلا کہا۔

-

Permalink

See the full chapter: سنگسار کرنے کا بیان