TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3839 · Explanation of Punishments

Sunan Abu DawoodHadith 3839

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ مَاعِزَ بْنَ مَالِکٍ حِينَ جِيئَ بِهِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا قَصِيرًا أَعْضَلَ لَيْسَ عَلَيْهِ رِدَائٌ فَشَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ أَنَّهُ قَدْ زَنَی فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَلَّکَ قَبَّلْتَهَا قَالَ لَا وَاللَّهِ إِنَّهُ قَدْ زَنَی الْآخِرُ قَالَ فَرَجَمَهُ ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ أَلَا کُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ کَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْکُثْبَةَ أَمَا إِنَّ اللَّهَ إِنْ يُمَکِّنِّي مِنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ إِلَّا نَکَلْتُهُ عَنْهُنَّ

مسدد، ابوعوانہ، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ماعز رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک کو جبکہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا دیکھا کہ وہ ایک پست قد اور موٹے آدمی تھے ان پر کوئی چادر نہیں تھی انہوں نے اپنے آپ پر چار مرتبہ گواہی دی کہ بیشک انہوں نے زنا کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شاید تو نے اس عورت کا صرف بوسہ لیا ہوگا انہوں نے کہا نہیں خدا کی قسم اس ذلیل انسان نے زنا کیا ہے جابر کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر انہیں سنگسار کردیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ آگاہ رہو جب بھی ہم اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں کہ تو ان میں سے کوئی پیچھے رہ جاتا ہے آزاد جیسا کہ بکرا آزاد ہوتا ہے اور عورتوں میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ (منی) دے دیتا ہے۔ آگاہ رہو اللہ ان میں سے کسی پر مجھے قدرت عطا فرمائے تو اسے میں ان عورتوں کے بارے میں سزا دوں گا (رجم کرنے کی کوڑوں کی)۔

-

Permalink

See the full chapter: سنگسار کرنے کا بیان