Sunan Abu Dawood — Hadith 3827
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَلَمْ يُجِزْهُ وَعَرَضَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَهُ
احمد بن حنبل، یحیی، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے غزوہ احد کے روز انہیں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیش کیا گیا اور آپ کی عمر چودہ سال تھی تو آپ نے انہیں جنگ میں حصہ لینے کے لیے قبول نہیں کیا اور پھر غزوہ خندق کے موقع پر انہیں پیش کیا گیا اور ان کی عمر 15برس تھی تو انہیں اجازت دیدی۔
-