TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3777 · Statement on Fighting and Wars

Sunan Abu DawoodHadith 3777

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَائٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَأَی مُنْکَرًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ يُغَيِّرَهُ بِيَدِهِ فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ وَقَطَعَ هَنَّادٌ بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ وَفَّاهُ ابْنُ الْعَلَائِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِهِ فَبِقَلْبِهِ وَذَلِکَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ

محمد بن علاء، ہناد بن سری، ابومعاویہ، اعمش، اسماعیل بن رجاء، ، ابوسعید، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سے جو شخص کسی منکر (برائی ومعصیت) کو ہوتا دیکھے اور پھر وہ اپنے ہاتھ سے اسے بدلنے کی قدرت رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اسے بدل ڈالے اپنے ہاتھ سے۔ ہناد نے بقیہ حدیث کا ٹکڑا بیان کیا ہے اور اس میں ابن العلاء گذرا ہے۔ پھر اگر ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہ رکھے تو اسے اپنی زبان سے بدلے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھتا ہوں تو دل سے برا سمجھے اور یہ ایمان کا آخری درجہ ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بیان