TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3726 · Statement on Tribulations

Sunan Abu DawoodHadith 3726

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَوْ حَدَّثَنِي الْحَکَمُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّتِي فِي الْفُرْقَانِ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ قَالَ مُشْرِکُو أَهْلِ مَکَّةَ قَدْ قَتَلْنَا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ وَدَعَوْنَا مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَأَتَيْنَا الْفَوَاحِشَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِکَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ فَهَذِهِ لِأُولَئِکَ قَالَ وَأَمَّا الَّتِي فِي النِّسَائِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ الْآيَةَ قَالَ الرَّجُلُ إِذَا عَرَفَ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ ثُمَّ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ لَا تَوْبَةَ لَهُ فَذَکَرْتُ هَذَا لِمُجَاهِدٍ فَقَالَ إِلَّا مَنْ نَدِمَ

یوسف بن موسی، جریر، منصور، حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا۔ (اس آیت کے بارے میں) تو انہوں نے فرمایا کہ جب اللہ نے قرآن کریم کی آیت، ، والذین لا یدعون مع اللہ جس کا ترجمہ پیچھے والی حدیث میں گزر گیا ہے نازل کی تو مکہ کے مشرکین کہنے لگے کہ ہم نے تو اللہ کے حرام کردہ خون کو (ناحق) قتل کیا ہے اور ہم نے اللہ کے علاوہ دوسرے معبودوں کو بھی پکارا ہے اور ہم تو بہت فحش اور بے حیائی کے کام بھی کر چکے ہیں تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی، ، الا من تاب وامن وعمل صالحا سوائے اس کے جس نے توبہ کی، ایمان لایا اور اعمال صالحہ کیے تویہی وہ لوگ ہیں کہ اللہ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیں گے۔ تو یہ آیت تو ان لوگوں کے لیے ہے (یعنی کفار ومشرکین مکہ کے بارے میں) جبکہ سورت نساء کی آیت (اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰ ى ِكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَ يِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ ) 25۔ الفرقان : 70) نازل ہوئی تو یہ اس شخص کے بارے میں ہے جو اسلام کے احکامات کو جان گیا پھر کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کیا تو اس کی جزا جہنم ہے اس کی کوئی توبہ نہیں ہے۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات مجاہد سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا کہ الایہ کہ وہ صدق دل سے نادم ہو۔

-

Permalink

See the full chapter: موئمن کا قتل عظیم ترین گناہ ہے