Sunan Abu Dawood — Hadith 3705
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ فَرُّوخَ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنِي ابْنٌ لِقَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَنَسِيَ أَصْحَابِي أَمْ تَنَاسَوْا وَاللَّهِ مَا تَرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَائِدِ فِتْنَةٍ إِلَی أَنْ تَنْقَضِيَ الدُّنْيَا يَبْلُغُ مَنْ مَعَهُ ثَلَاثَ مِائَةٍ فَصَاعِدًا إِلَّا قَدْ سَمَّاهُ لَنَا بِاسْمِهِ وَاسْمِ أَبِيهِ وَاسْمِ قَبِيلَتِهِ
محمد بن یحیی بن فارس، ابومریم، ابن فروخ، قبیصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ذویب کے ایک بیٹے اپنے والد حضرت قبیصہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یان نے فرمایا کہ خدا کی قسم مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھی بھول گئے یا جان بوجھ کر بھلاچکے ہیں خدا کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کے ختم ہونے تک جو فتنے آنے والے ہیں جس میں تین سو یا اس سے زائد لوگ ہوں اس فتنے کے قائد کا نام لے کر بیان کیا اور اس کے باپ کا نام بھی اور اس کے قبیلہ کا نام بھی بیان کیا۔
-