TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3656 · Explanation of Combing Hair

Sunan Abu DawoodHadith 3656

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَعْنِي يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ مُوَافَقَةُ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ بِهِ فَسَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهُ ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ

موسی بن اسماعیل، ابراہیم ، سعد، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبیداللہ بن عطبہ، ابن عباس، فرماتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کو لٹکا کر رکھتے تھے کنگھا نہیں کرتے تھے نہ مانگ نکالتے تھے اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اہل کتاب کی موافقت ایسے امور میں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی واضح حکم نہیں دیا جاتا تھا پسند تھی چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالوں کو لٹکانا شروع کردیا لیکن پھر (کسی وجہ سے) مانگ نکالنے لگے بعد میں۔

-

Permalink

See the full chapter: مانگ نکالنے کا بیان