TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3613 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3613

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أَبِي هَانِيئٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفُرُشَ فَقَالَ فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ وَفِرَاشٌ لِلْمَرْأَةِ وَفِرَاشٌ لِلضَّيْفِ وَالرَّابِعُ لِلشَّيْطَانِ

یزید بن خالد، الہمدانی ارملی، ابن وہب، ابوہانی، ابی عبدالرحمن الحبلی، جابر، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بستروں کا ذکر کیا تو فرمایا کہ آدمی کو چاہیے کہ ایک بستر اپنے لیے رکھے ایک اپنی بیوی کے لیے ایک مہمان کے لیے اور چوتھا شیطان کے لیے (یعنی تین سے زائد رکھنا اسراف ہے لیکن اگر کسی کے ہاں زیادہ مہمان آتے ہوں تو زیادہ بستر رکھنے میں کوئی حرج نہیں)۔

-

Permalink

See the full chapter: بستروں کا بیان