Sunan Abu Dawood — Hadith 3414
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ الْبَرْقِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْحَکَمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ حَدَّثَنِي الْقَعْقَاعُ بْنُ حَکِيمٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ وَزَيدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا غُولَ قَالَ أَبُو دَاوُد قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْکِيْنٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَکُمْ أَشْهَبُ قَالَ سُئِلَ مَالِکٌ عَنْ قَوْلِهِ لَا صَفَرَ قَالَ إِنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ کَانُوا يُحِلُّونَ صَفَرَ يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَفَرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ رَاشِدٍ قَوْلُهُ هَامَ قَالَ کَانَتْ الْجَاهِلِيَّةُ تَقُولُ لَيْسَ أَحَدٌ يَمُوتُ فَيُدْفَنُ إِلَّا خَرَجَ مِنْ قَبْرِهِ هَامَةٌ قُلْتُ فَقَوْلُهُ صَفَرَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ يَسْتَشْئِمُونَ بِصَفَرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَفَرَ قَالَ مُحَمَّدٌ وَقَدْ سَمِعْنَا مَنْ يَقُولُ هُوَ وَجَعٌ يَأْخُذُ فِي الْبَطْنِ فَکَانُوا يَقُولُونَ هُوَ يُعْدِي فَقَالَ لَا صَفَرَ
محمد بن عبدالرحیم، سعید بن حکم، یحیی، ایوب، ابن عجلان، قعقاع بن حکیم، عبیداللہ بن مقسم، زید بن اسلم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بھوت پریت کچھ نہیں ہے، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ میری موجودگی میں حارث بن مسکین پر یہ حدیث پڑھی گئی کہ اشہب نے خبر دی فرمایا کہ امام مالک نے حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول لا صفر، صفر کچھ نہیں ہے کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ اہل جاہلیت صفر کو ایک سال حلال کر لیتے تھے ( اور ایک سال حرام کر دیتے تھے) تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ (صفر اپنی ذات میں کچھ بھی نہیں ہے۔ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا اہل جاہلیت صفر کو ایک سال حلال قرار دیتے تھے اور ایک سال حرام کردیتے تھے (محرم اشھر حرم میں داخل تھا اور ان مھنیوں کا احترام کفار بھی کرتے تھے ان میں لڑائی وغیرہ سے بچتے تھے اب اگر کسی جنگ کے دوران محرم آگیا تو کہتے تھے کہ اس سال محرم حلال ہے اور صفر حرام ہے۔
-