TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 319 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 319

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّهَا أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْکُلْ الطَّعَامَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَی ثَوْبِهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، بن مسعود، حضرت ام قیس بنت محصن سے روایت ہے کہ وہ اپنے ایک چھوٹے بچے کو جو کہ روٹی نہیں کھاتا تھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسکو اپنی گود میں بٹھا لیا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں پر پیشاب کر دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگا کر چھینٹا دے لیا اور دھویا نہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: لڑکے کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کرنا چاہئیے؟