Sunan Abu Dawood — Hadith 313
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يُصَلِّ فِي مَلَاحِفِنَا قَالَ حَمَّادٌ وَسَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي صَدَقَةَ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْهُ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي وَقَالَ سَمِعْتُهُ مُنْذُ زَمَانٍ وَلَا أَدْرِي مِمَّنْ سَمِعْتُهُ وَلَا أَدْرِي أَسَمِعْتُهُ مِنْ ثَبْتٍ أَوْ لَا فَسَلُوا عَنْهُ
حسن بن علی، سلیمان، بن حرب، حماد، ہشام، ابن سیرین، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری چادروں پر نماز نہیں پڑھتے تھے حماد کہتے ہیں کہ میں سعید بن صدقہ سے سنا انکا بیان ہے کہ میں نے اس حدیث کے متعلق محمد (بن سیرین) سے پوچھا تو انہوں نے مجھ سے اس حدیث کو بیان نہیں کیا اور کہا کہ ایک مدت ہوئی میں نے یہ حدیث سنی تھی اور اب یہ بھی یاد نہیں رہا کہ کس سے سنی تھی اور جس سے سنی تھی وہ ثقہ تھا یا غیر ثقہ لہذا اسکی تحقیق کر لو۔
-