TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3121 · Statement on Judgments

Sunan Abu DawoodHadith 3121

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَقَاضَی ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا کَانَ عَلَيْهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّی سَمِعَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی کَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ وَنَادَی کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ فَقَالَ يَا کَعْبُ فَقَالَ لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَشَارَ لَهُ بِيَدِهِ أَنْ ضَعْ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِکَ قَالَ کَعْبٌ قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُمْ فَاقْضِهِ

احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبداللہ بن کعب بن مالک سے روایت ہے کہ حضرت کعب بن مالک نے انہیں بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مسجد نبوی میں انہوں نے ابن ابی حدرد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنے کسی قرض جو ان کے ذمہ تھا مطالبہ کیا، اس مطالبہ میں ان دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں اور اختلاف کی وجہ سے یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف نکلے یہاں تک کہ اپنے حجرہ مبارک کا پردہ اٹھایا اور کعب بن مالک کا پکارا اور فرمایا اے کعب انہوں نے کہا بیشک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں ہاتھ سے اشارہ کیا اپنے قرض میں سے آدھا کم کر دو۔ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ میں بیشک کر دیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (ابن ابی حدرد سے) کہ اٹھو اور قرضہ ادا کرو۔

-

Permalink

See the full chapter: صلح کا بیان