TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3112 · Statement on Judgments

Sunan Abu DawoodHadith 3112

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّکُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَلَعَلَّ بَعْضَکُمْ أَنْ يَکُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَأَقْضِيَ لَهُ عَلَی نَحْوِ مَا أَسْمَعُ مِنْهُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ بِشَيْئٍ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ

محمد بن کثیر، سفیان، ہشام بن عروہ، زینب بنت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس نے فرمایا کہ بیشک میں ایک بشر ہی ہوں اور تم لوگ میرے پاس اپنے خصومات لاتے ہو، اور شاید کہ تم میں سے کوئی اپنے دلائل زیادہ اچھے طریقے سے بیان کرے دوسرے کی بہ نسبت اور میں اسی کے حق میں فیصلہ کر دوں اس سے جیسا سنا تھا اس کے مطابق۔ پس اگر میں کسی کے لئے اس کے بھائی کے حق میں سے کسی حق کا فیصلہ کروں وہ اس میں سے کچھ نہ لے کہ بے میں اس کے واسطے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ رہا ہوں۔

-

Permalink

See the full chapter: قاضی کے فیصلہ میں خطا کا بیان