TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3090 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 3090

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَی عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْعُمْرَی أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هُوَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ وَالرُّقْبَی هُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْکَ

عبداللہ بن جراح، عبیداللہ بن موسی، عثمان بن اسود، مجاہد سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ عمری یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی آدمی سے کہے کہ فلاں چیز تمہارے لیے جب تک تم زندہ ہو۔ تو اب وہ چیز لینے والے کی ملک ہو جائے گی اور اس کے ورثاء کی جبکہ رقبی یہ ہے کہ انسان یوں کہے کہ وہ چیز تمہارے اور میرے میں سے بعد والے کی ہے، ہم میں سے جو بعد میں مرے گا اس کی ملکیت رہے گی۔

-

Permalink

See the full chapter: رقبیٰ کا بیان