TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3085 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 3085

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَی الَّتِي أَجَازَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَکَ وَلِعَقِبِکَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا

احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ وہ عمری جس کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جائز فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ آدمی یوں کہے کہ یہ چیز تمہارے اور تمہارے ورثاء کیلئے ہے اور اگر اس نے کہا کہ یہ تمہارے لئے ہے جب تک کہ تم زندہ ہو تو اس صورت میں وہ موہوب لہ کے مرنے کے بعد موہوب کے پاس واپس لوٹ جائے گی، یعنی واپس اس کی ملکیت میں ہو جائے گی۔

-

Permalink

See the full chapter: جس شخص نے عمری کرتے وقت ورثاء کا بھی تذکرہ کیا اس کا بیان